ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اب تک 90 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کی جاچکی ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو منتقل کیا جارہا ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر 14 ہزار 315 افراد کی سمز بحال بھی کردی گئیں۔
ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے بعد صارفین کی موبائل سمز بحال کی گئیں۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو 18 بیچز کی شکل میں ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا ۔
ابتدائی فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی۔انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت موبائل سمز بلاک کی جارہی ہیں۔