متعلقہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ – پاک لائیو ٹی وی


نئے مالی سال کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

1800 ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی سے بڑی گاڑیوں پرریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 سے بڑھ کر100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے،1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔