ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکہ میں موجود قومی کھلاڑی بُل رائیڈنگ کے مزے لینے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔
کرکٹ کے میدان میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی کرکٹ کو بھول کر امریکہ میں بُل رائیڈنگ کے مزے لینے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کھلاڑیوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بُل رائیڈںگ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کھلاڑی عباس آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ موجود ہیں۔
علاوہ ازیں قومی کھلاڑی عباس آفریدی کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی اور عثمان خان کو بھی دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 جون سے میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی جب کہ دوسرا اور ہائی وولٹیج میچ 9 جون کو بھارت کے خلاف ہوگا۔