متعلقہ

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اہم وفاقی سرکاری ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو جامع پلان ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری نے مراسلہ وزارت ہاؤسنگ کو ارسال کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ وزیر ہاؤسنگ کےساتھ مل کرپلان مرتب کریں۔

واضح رہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کا ذمہ دار ہے، اس ادارے کے ملک بھر میں دفاتر ہیں۔