متعلقہ

آئی ایم ایف بجٹ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت موقف پر قائم – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایم ایف بجٹ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت موقف پر قائم

عالمی مالیاتی ادارہ  (آئی ایم ایف)  بجٹ 25-2024 میں کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت موقف پر قائم ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں انسداد بدعنوانی کے لیے سخت اقدامات تجویز کر دیئے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اثاثے عوامی سطح پر ظاہر کرنے کے لیے پورٹل بنانے میں ناکام رہی جس پر  آئی ایم ایف  حکومت پاکستان سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی  حکام معاہدے  کے تحت پورٹل بنا کر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کوکابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ و افسران کے اثاثے عام کرنے کی ہدایت رکھی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر افسران کے لیے ایک پرفارمہ بنایا تھا۔ پرفارمہ کے تحت  بینک سرکاری افسران سے نئے اکاؤنٹ کھولتے وقت اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں۔

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں عوامی عہدے رکھنے والوں اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا پھر مطالبہ کردیا۔