متعلقہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے – پاک لائیو ٹی وی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و میئر کراچی مرتضی وہاب پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے۔

ترجمان سندھ حکومت و مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر اظہار کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت و مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ترقیوں کی منزل طے کر رہی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو پتا نہیں کس وجوہات پر ٹیم سے نکالا۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ٹیم چھوڑتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی صفر ہو چکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کرکٹر تو ہو سکتے ہیں مگر بہترین کپتان نہیں بن سکتے، میری دعا ہے مستقبل میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئی ہے۔