متعلقہ

ورلڈکپ کے آغاز پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ کے آغاز پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

ورلڈ کپ کے آغاز پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کل سے سجے گا جس کے لیے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

گوگل کے نئے ڈوڈل پر بولر کو  گیند کرتے اور بلے باز  کو اسٹروک کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا انعقاد یکم جون (پاکستان میں 2 جون کی صبح ساڑھے پانچ بجے) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز امریکہ  اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم  ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا سب بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔