متعلقہ

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون آج خلا کے سفر پر روانہ ہوگا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون آج خلا کے سفر پر روانہ ہوگا

سپارکو کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے شی چانگ لانچ سینٹر سے خلا میں آج خلا کے سفر پر روانہ ہوگا۔

مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ایم ایم ون آر کی لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی اسکرینز پردکھائی جائے گی، ایم ایم ون آر سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایئرو اسپیس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جوکہ 15 برس تک فعال رہے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور  براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا جبکہ یہ مواصلاتی سیارہ رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آرسیٹلائٹ پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں۔

 پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔

پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر لانچ کیا ہے۔