متعلقہ

مہنگی ترین بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ – پاک لائیو ٹی وی


مہنگی ترین بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

عوام الناس کو فراہم کی جانے والی مہنگی ترین بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ  کے لیے 3 روپے 49 پیسے اضافے کی  درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔درخواست کی من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب  روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی ۔ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی۔

اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد ، مقامی گیس سے 11.28  فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس کے علاوہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔