گاڑیاں اور گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید ٹیکس عائد کرنے اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے مہنگے پلاٹس اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور 5 کروڑ روپے سے زائد کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی ہے۔
آئی ایم ایف نے رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے، لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اور نئی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے آئندہ بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔