متعلقہ

تنخواہ دار طبقے کیلئے تشویشناک خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


تنخواہ دار طبقے کیلئے تشویشناک خبر آگئی

تنخواہ دار طبقے کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور مراعات ختم  کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے 5 کروڑ سے زائد مالیت کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے، رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز سامنے آگئی، آئی ایم ایف نے 3 لاکھ سے 5 لاکھ تک کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا، آئی ایم ایف نے نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔