متعلقہ

خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی: خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

کراچی ہول سیل گروور کے صدر قربان علی کے مطابق 550 روہے کلو میں ملنے والا برانڈڈ آئل 440 سے 450 روپے کلو کا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میزان آئل 550 سے 450 روپے کلو کا ہوگیا، اولیو آئل 450 روپے سے 350 روپے کا ہوگیا جب کہ کینولا آئل 480 روپے سے 375 روپے اور سرسوں 450 روپے سے 350 روپے کلو کا ہوگیا ہے۔

قربان علی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھی تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں ہیں اور عالمی منڈی میں فی ٹن آئل 4243 سے 3866 ڈالرز تک آگیا ہے جب کہ تیل اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے۔