متعلقہ

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام اور مہنگائی میں کمی کے باعث گزشتہ ماہ اپریل میں چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں پانچ گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اپریل میں کم قیمت اور کم خرچ کی چھوٹی گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن رواں مالی سال کے 10 ماہ میں گاڑیوں کی سیلز میں 31 فیصد کی کمی آئی ہے۔

پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں ملک میں تیار ہونے والی سب سے سستی گاڑی کی فروخت میں 484 فیصد اضافہ ہوا، چھوٹی گاڑیوں کی سیلز کا حجم 4 ہزار 786 یونٹس رہا، ایک سال پہلے صرف 820 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

دوسری طرف بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے ان کی فروخت 109 فیصد بڑھ گئی، 1300 سی سی اور اس سے اوپر کی تمام گاڑیوں کی فروخت کا حجم 3 ہزار سے تجاوز کر گیا، ایک سال پہلے ان گاڑیوں کی ڈیمانڈ صرف 1433 یونٹس تھی۔

رواں مالی سال کے 10 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی سیلز 31 فیصد کم ہو کر 63 ہزار یونٹس پر آ گئی جبکہ ایک سال پہلے کاروں کی فروخت کا حجم 88 ہزار 620 یونٹس تھا۔