متعلقہ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ سے گورنر ہاﺅس کراچی میں صدرکراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ 

وفاقی وزیراطلاعات سے ملاقات کے دورام صحافیوں، میڈیا ورکرزکی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردارادا کر رہا ہے، آزاد اورخودمختارمیڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پرمیڈیا ہاﺅسزاوراخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کرکے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کروں گا۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اورسیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیراطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اورانھوں نے صدرو سیکریٹری کراچی پریس کلب کو کراچی پریس کلب کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔