متعلقہ

پی آئی اےکی تنظیم نومیں اہم سنگ میل حاصل، نجکاری کمیشن کا اعلامیہ جاری – پاک لائیو ٹی وی


پی آئی اے

پی آئی اےکی تنظیم نومیں اہم سنگ میل حاصل، نجکاری کمیشن کا اعلامیہ جاری

پی آئی اے کی تنظیم نومیں اہم سنگ میل حاصل، نجکاری کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

حصص یافتگان، قرض دہندگان نےایس ای سی پی میں دائرانتظامات کی اسکیم کی منظوری دےدی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی قانونی علیحدگی اورتنظیم نوکی منظوری دی، ایس ای سی پی میں ایک اسکیم آف ارینجمنٹ دائرکی گئی تھی۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حصص یافتگان اورقرض دہندگان کی طرف سےاسکیم منظورشدہ ہوناضروری تھا۔ تنظیم نوکابلیوپرنٹ پی آئی اے سی ایل کے شیئرہولڈرزکوپیش کیاگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلیوپرنٹ شیئرہولڈرزنے99.97فیصدووٹوں کےساتھ کثرت سےمنظورکیا، قرض دہندگان کی کریڈٹرزمیٹنگ میں ری اسٹرکچرنگ پلان،ایس اواےکی توثیق کی گئی۔