متعلقہ

ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی

ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

ہنڈا کمپنی کی جانب سے سی ڈی 70 کا نیا ماڈل ’سی ڈی 70 ڈریم‘ متعارف کرا دیا گیا ہے، یہ ماڈل تین رنگوں سرخ، سیاہ اور سلور میں دستیاب ہے۔

اس وقت ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے تاہم میزان بینک کے صارفین یہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

میزان بینک کے صارفین کو تینوں پلانز میں 42 ہزار 225 روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے اور اس کے بعد باقی رقم ایک سال، دو سال یا تین سال کی آسان اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔

ایک سال کے پلان میں ماہانہ قسط 12 ہزار 663 روپے، دو سال کے پلان میں 7 ہزار 413 روپے اور تین سال کے پلان میں 5 ہزار 730 روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔

اس کے علاوہ تینوں پلانز میں صارفین سے 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی پیشگی وصول کی جائے گی۔