لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں جنگی مشن پر موجود ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں العیشیہ علاقے کے اوپر گرایا جانے والا ڈرون ہمارے اہلکاروں پر حملے کر رہا تھا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ گرایا جانے والا ڈرون اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کا ملٹی پے لوڈ ڈرون ہرمیس 450 تھا۔
اسرائیلی آرمی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ آئی ڈی ایف ڈرون کو لبنان کی فضا میں ایک میزائل نے تباہ کر دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج اور لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ 2006 میں ایک بڑی جنگ لڑنے کے بعد اب غزہ کی جنگ کے دوران چھ ماہ سے زائد عرصے سے ایک دوسرے پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کررہے ہیں۔
دوسری جانب، شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراق کی جانب سے 5 راکٹ فائر کیے گئے تاہم اتحادی افواج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے لڑاکا طیارے سے لانچر کو نشانہ بنایا۔