متعلقہ

دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی – پاک لائیو ٹی وی


دیپیکا پڈوکون

دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی

چند ہفتے قبل دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خبر بریک کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے بچے کی پیدائش اس سال ستمبر میں ہوگی۔

جیسا کہ جوڑے اور ان کے مداح اپنے پہلے بچے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکارہ نے ایک نیا فن سیکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کچھ پوسٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر دھاگے کی کڑھائی کرنے کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، “امید ہے کہ میں مکمل ورژن شیئر کرنے کے قابل ہو جاؤں گی!”

دپیکا پڈوکون شاید ان پرجوش ماؤں کی طرح ہوں جو اپنے بچے کی آمد کا انتظار نہیں کر سکتیں لہذا اس دوران خود کو مصروف رکھنے کے لیے اداکارہ نے کڑھائی کے اس ہنر کو سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیپیکا کے مداحوں نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے حمل کے دوران تفریحی سرگرمیوں کو اپناتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

 

خیال رہے کہ ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے حمل کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ستمبر میں اپنے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔