بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں شہریوں کی زندگیوں میں بڑھتی ہوئی فوجی مداخلت جاری، بھارتی فوج کو نئے مشین پستول ”اسمی” فراہم کر دیئے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کی زندگیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارتی فوج کو نئے سب مشین گن ” اسمی ” فراہم کردی گئی ہے، اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے، اسمی کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اسے گھروں پر چھاپوں اوردیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجاسکتا ہے، سول سوسائٹی کے ارکان کا پستول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے، قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو 5اگست 2019کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا، بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی، ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی ہے، نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی۔