سونے کی قیمت میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version