چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ، بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


چیئرمین پی سی بی

آئی سی سی اجلاس: چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ، بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین  محسن نقوی  آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت  کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے  بورڈ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز  ٹرافی  2025 کی تیاریوں پر بات ہوگی۔

چیئرمین  پی سی بی اب تک ہونے والی پیش رفت پراجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔

آئی سی سی اجلاس 19 اکتوبر سے جاری ہے۔  پی سی بی  کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے ہی مختلف میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں۔

آج آخری روز ہونے والا بورڈ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

محسن نقوی  قذافی اسٹیڈیم ،  کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں رینوویشن کاموں پر اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرچکےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی آج بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Exit mobile version