مشہور ہونے کے باعث میری زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، ملائیکا اروڑا – پاک لائیو ٹی وی


مشہور ہونے کے باعث میری زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، ملائیکا اروڑا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ڈانسر ملائیکا اروڑا نے کہا ہے کہ مشہور ہونے کے باعث میری زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و ڈانسر ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ آن لائن تنقید اور ٹرولنگ ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز ہوتی رہی ہے لیکن انہوں نے اس سے نمٹنے کا ایک مضبوط طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشہور شخصیت ہونے کے باعث ان کی زندگی اور تعلقات اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اور یہ مداخلت بعض اوقات مشکل ثابت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرتے وقت انہوں نے خود کو مضبوط اور کنٹرول میں رکھنا سیکھا ہے تاکہ کوئی انہیں نیچا نہ دکھا سکے، یہ حکمت عملی ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔

ملائیکا اروڑا نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کے منفی اثرات کے دوران اپنی توجہ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر مرکوز رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا کی شادی اداکار ارباز خان کے ساتھ 2017 میں اختتام پذیر ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات ارجن کپور کے ساتھ خبروں کی زینت بنے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Exit mobile version