قابض بھارتی فورسز کا ضلع پونچھ میں تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بے دریغ استعمال – پاک لائیو ٹی وی


قابض بھارتی فورسز کا ضلع پونچھ میں تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بے دریغ استعمال

سری نگر: قابض بھارتی فورسز ضلع پونچھ میں تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گاؤں موہری شاہ میں بھارتی قابض فوج اور پولیس کی جانب سے مشترکہ تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر پنجال اور ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جب کہ قابض بھارتی فورسز ضلع پونچھ میں تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں، 5 اگست 2019 سے اب تک تقریباً 240 کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1990 سے اب تک 10 ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی عصمتیں لوٹی گئیں جب کہ زیادتی کا شکار کشمیری خواتین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

کشمیر میں خواتین مسلسل محاصرے اور نگرانی کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اجتماعی عصمت دری، جبری گمشدگی، قتل اور تشدد کے واقعات کا نہ رکنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

واضح رہے کہ 1991 میں کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں تقریباً 100 خواتین کی اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی۔

Exit mobile version