الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی درست قرار پانے امیدواروں کی فہرست جاری کردی – پاک لائیو ٹی وی


الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی درست قرار پانے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

صوبے کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی درست قرار پانے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 77 نشستوں پر 440 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، مجموعی طور پر 388 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

کراچی کے چھ اضلاع کی 10 نشستوں پر 85 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، مجموعی طور پر 53 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

کشمور، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدر آباد میں 10 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے، حیدرآباد اور شکارپور میں 3 جنرل وارڈ ممبر کی نشتوں پر کسی امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

حیدرآباد یوسی 138 جنرل ممبر وارڈ 3 کی نشست پر جمع دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل میں اپیل 21 اکتوبر تک کی جاسکتی ہے۔

الیکشن ٹریبونل ان اپیلوں پر 25 اکتوبر تک فیصلہ سنائیں گے۔

Exit mobile version