حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی – پاک لائیو ٹی وی


حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے جبکہ حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی۔

پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Exit mobile version