ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب – پاک لائیو ٹی وی


ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب

سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب ابراہیم رستمی کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈیولپمنٹ اینڈ آرمامنٹ کمیشن کے سابق سیکریٹری ابراہیم رستمی  نے دعویٰ  کیا ہے کہ ایران کے پاس ایک خفیہ ہتھیار ہے جو ایٹم بم سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

ابراہیم رستمی نے زور دے کر کہا کہ ہتھیاروں کے بارے میں معلومات انتہائی خفیہ ہیں اور اس بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

دریں اثناء ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ ایران اسرائیل میں امریکی تھاڈ دفاعی نظام کی تعیناتی کو مسئلہ نہیں سمجھتا۔

واضح رہے کہ امریکی تھاڈ دفاعی نظام اور امریکی فوجیوں کا ایک گروپ اسرائیل پہنچ چکا ہے۔

Exit mobile version