اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2023-24 کی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2023-24 کی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، پالیسیوں میں استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیشرفت ہوئی۔

ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا، آئی ایم ایف معاہدے سے دو طرفہ ذرائع سے رقوم کی آمد میں اضافہ ہوا، تقریباً پورے مالی سال میں پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے متعدد رکاوٹیں  بدستور  حائل ہیں، کاروباری ماحول، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ترقی کو محدود کررہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی، ترقی یافتہ معیشتوں میں مہنگائی کم ہورہی ہے۔

Exit mobile version