گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر، بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ – پاک لائیو ٹی وی


بنگلور ٹیسٹ

گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر، بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ

گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے، بنگلورٹیسٹ میں بھارتی ٹیم  46 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔

نامور کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی بیٹنگ لائن کیوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ریشابھ پانت (20) اور یشسوی جیسوال (13 ) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سرفراز خان، رویندرا جدیجا  اور روی چندرن ایشون بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان روہت شرما 2، کلدیپ یادیو 2 اور جسپریت بمراہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 5، ولیم اورورکے نے 4 اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھارتی ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 2020 میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین اسکور 36 رنز پر بھی ڈھیر ہوچکی ہے۔

بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version