پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ؛ دوسرا دن پاکستانی اسپنرز کے نام – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ؛ دوسرا دن پاکستانی اسپنرز کے نام

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ؛ دوسرا دن پاکستانی اسپنرز کے نام

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستانی اسپنرز کے نام رہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں برتری ختم کرنے کے لئے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل پاکستانی اسپنرز کے نام رہا جس میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ نے آخری سیشن میں 5 وکٹیں گنوائیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ 114 رنز بناکر نمایاں رہے، جو روٹ 34 اور اولی پاپ 29 رنز بناسکے جب کہ زیک کرولی 27، ہیری بروک 9 اور بین اسٹوکس صرف ایک رن کی بناسکے۔

پاکستان کی پہلی اننگز

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلی اننگز میں کامران غلام کی شاندار 118 رنز کی اننگز کی بدولت 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77، محمد رضوان 41، عامر جمال 37، نعمان علی 32، سلمان آغا 31، عبداللہ شفیق 7، سعود شکیل 4، کپتان شان مسعود 3 اور ساجد خان نے 2 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version