بھارتی وزیر خارجہ کی ایس سی او کانفرنس میں انتہا پسندی اور جھوٹ پر مبنی تقریر – پاک لائیو ٹی وی


بھارتی وزیر خارجہ کی ایس سی او کانفرنس میں انتہا پسندی اور جھوٹ پر مبنی تقریر

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر زہر اگلنے سے باز نہ آئے، جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کانفرنس میں بھی انتہا پسندی اور جھوٹ پر مبنی تقریر جھاڑتے رہے۔

 بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس ای او کانفرنس میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی بات کی اور کہا کہ دو ممالک کے درمیان سرحد پر دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا معاملہ ہو تو دو طرفہ تجارت، تعلقات اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا چارٹر واضح تھا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے، ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹر سے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ سرحدوں کے آر پار دہشت گردی انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کو تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے، اگر دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کر نے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 23 واں اجلاس جاری ہے۔

Exit mobile version