زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا، وزیر خزانہ – پاک لائیو ٹی وی


زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی، زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے ساتھ بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ریپروفائلنگ پر مثبت بات چیت ہو رہی ہے، کوشش ہے کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے معاہدے ہوجائیں۔

Exit mobile version