امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت – پاک لائیو ٹی وی


امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔

امریکی ترجمان نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ اور  متاثرہ افراد کیلئے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

6 اکتوبر کی شب کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ  ایک خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version