قومی ٹیم کے ہیڈکوچ انگلش بلے بازوں کی کارکردگی کے معترف – پاک لائیو ٹی وی


قومی ٹیم کے ہیڈکوچ انگلش بلے بازوں کی کارکردگی کے معترف

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی انگلش بلے بازوں کی کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے، ہم نے وقفے وقفے سے اچھی بولنگ کی لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں کو داد دینی چاہیے جس طرح سے انہوں نے بیٹنگ کی۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ جوروٹ کو یوکرشائر کی کوچنگ کے دوران دیکھا تھا، وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوروٹ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کے آسٹریلیا میں انہوں نے سنچری نہیں کی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے روشنی ڈالی کہ ہمارا پلان تھا کہ سیدھی بولنگ کی جائے، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے لیکن اگر اچھی جگہ پر بولنگ کی جائے تو رزلٹ اچھے مل سکتے ہیں۔

جیسن گلیسپی مزید کہتے ہیں کہ انگلینڈ نے جارحانہ کھیلا ہماری کوشش تھی کہ کم سے کم باؤنڈریز لگیں۔ کوشش کریں گے کہ صبح آکر جلدی وکٹس لینے کی کوشش کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز اسکور کیے۔

جواب میں انگلش بلے باز جوروٹ اور ہیری بروک کی سنچریوں اور متاثر کن کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز اسکور کرلیے ہیں اور اب بھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔

Exit mobile version