اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا – پاک لائیو ٹی وی


اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا۔

پینٹاگون کے  مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کو واشگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کرنی  تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو امریکہ جانے سے روکا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع ایران پر ممکنہ حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پہلے خود امریکی صدر جو بائیڈن سے اس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version