ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر آصف علی زرداری نے پانچ ممالک کے سفیروں سے اسناد سفارت قبول کیں۔
اس تقریب میں رومانیہ، تھائی لینڈ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے نئے سفیروں نے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوینیسکو، تھائی لینڈ کے سفیر رونگ ودھی ویرابتر، نیپال کی سفیر ریتا دھیتال، جاپان کے سفیر کاما ستوشوئیچی اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے باضابطہ طور پر اسناد پیش کیں۔
صدر آصف علی زرداری نے نئے سفیروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے خوشگوار اور مثبت قیام کی تمنا کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نئے سفیروں کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔