آج کل کے دور میں خود کو مصروف رکھنا ضروری بن چکا ہے، نادیہ خان – پاک لائیو ٹی وی


آج کل کے دور میں خود کو مصروف رکھنا ضروری بن چکا ہے، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں خود کو مصروف رکھنا ضروری بن چکا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ایک نوجوان خوبصورت ارب پتی خاتون کی جانب سے ڈپریشن کا شکار ہونے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں انہیں ایک خاتون نے خود ہی بتایا کہ ان کے شوہر ارب پتی ہیں، وہ شوہر سے 22 سال کم عمر ہیں اور شوہر ان پر جان بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر انہیں کوئی کام کرنے نہیں دیتے، ان کی خدمت کے لیے انہوں نے تین فلپائنی ملازم بھی رکھے ہوئے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ شوہر ان سے بہت عشق کرتے ہیں، ان پر جان بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اس باوجود وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

سینئر اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ بچوں کی سالگرہ کی تقریب کے دوران خاتون کی جانب سے بتائی گئی باتوں پر انہیں غصہ بھی آنے لگا لیکن خاتون نے اپنی باتیں جاری رکھیں اور انہیں بتایا کہ ان کے شوہر ان پر جان دیتے ہیں، ان سے عشق کرتے ہیں لیکن اس باوجود وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ ڈپریشن کی گولیاں کھاتی ہیں، انہیں نیند بھی نہیں آتی اور دن میں چین بھی نہیں آتا اور انہیں خودکشی کے خیالات بھی آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ارب پتی ہونے پر لعنت ہے، ایسی دولت کا کیا فائدہ؟

نادیہ خان نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو بعد ازاں مشورہ دیا کہ وہ خود کو مصروف رکھا کریں، کوئی کام کریں۔

سینئر اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ خاتون جوان بھی تھیں، خوبصورت بھی تھیں، شوہر ان پر جان بھی دینے کو تیار تھے اور دولت مند بھی تھیں لیکن اس باوجود ڈپریشن کا شکار تھیں، اس لیے آج کل مصروف رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کے علاوہ ہم اور دیگر خواتین بھی ہیں جو دوسرے کام بھی کرتی ہیں اور خوش زندگی بھی گزار رہی ہیں، اس لیے آج کل کے دور میں خود کو مصروف رکھنا ضروری بن چکا ہے۔

Exit mobile version