شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی – پاک لائیو ٹی وی


شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

’’جو جو شہید کے قتل میں ملوث ہے ان میں کوئی نہیں بچے گا‘‘

شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو افسوس ناک اطلاع آئی پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ تشویش ناک حالت میں ہیں اورانھوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہوگئے، میں ان کے اہل خانہ اور پولیس حکام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔

Exit mobile version