پی ایم جی چوک پر احتجاج؛ پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی – پاک لائیو ٹی وی


پی ایم جی چوک پر احتجاج؛ پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی

پی ایم جی چوک پر احتجاج کے دوران پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

کانسٹیبل بلال کو سر اور آنکھ کے قریب گہرے زخم آئے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے زخمی اہلکار کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے زخمی اہلکار کے فوری اور بہترین علاج کا حکم دیا اور کہا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والا گروہ پولیس اہلکاروں کو براہ راست نشانہ بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہے، قانون ہر صورت اپنا رستہ اختیار کرے گا۔

ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران کے مطابق انتشار پھیلانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version