شمالی وزیرستان میں شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا – پاک لائیو ٹی وی


شمالی وزیرستان میں شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (عمر: 43 سال، ساکن ضلع فیصل آباد)، لانس نائیک محمد اللہ شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع خیبر)، لانس نائیک اختر زمان شہید (عمر:30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، لانس نائیک شاہد اللہ شہید (عمر: 29 سال، ساکن ضلع ٹانک)، لانس نائیک یوسف علی شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی جمیل احمد شہید (عمر 26 سال ، ساکن ضلع سوات ) کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی۔

  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، سینیئر حاضر سروس فوجی، سول حکام ، جوانوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔

Exit mobile version