پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کر دی۔
پنجاب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا، پاک فوج حساس عمارتوں، ایئرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں لیٹر لکھ دیا۔