اسرائیلی بربریت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی – پاک لائیو ٹی وی


دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری تیز کر دی ہے، پناہ گاہوں اور اسکولوں پر الگ الگ حملے جاری ہیں۔

خان یونس میں تازہ اسرائیلی حملوں میں 53 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 689 ہوگئی ہے جبکہ 96 ہزار 625 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ رات ایران نے حملے کیلئے فتح ون اور خیبر شکن میزائلوں کو استعمال کیا، فتح ون اورخیبرشکن میزائل صورتحال کے مطابق پوزیشن لیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فتح ون اور خیبر شکن میزائل کروز میزائل کی ایک شکل ہے، دونوں میزائل ٹھوس ایندھن استعمال کرتے ہیں اور آسانی سے لانچ کیے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی ناکامی کی وجہ میزائلوں کا ایک ساتھ پہنچنا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے اپریل میں عماد بیلسٹک میزائل استعمال کیے تھے، ایرانی جدید بیلسٹک میزائل اسرائیل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version