پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version