ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا – پاک لائیو ٹی وی


ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے، حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں جنگی سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی اور غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے، ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے کے نتیجے میں اسرائیل میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

جبکہ اسرائیل کے شہر جافا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چند گھنٹے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ایران کے اس حملے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فوج کو ایرانی میزائل مار گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران نے سخت ردعمل دینے کا کہا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ اوراسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لے لیا، اسرائیل کے کئی علاقوں پر سیکڑوں میزائل داغ دیئے ہیں، اگر جوابی کارروائی کی تو پھر نشانہ بنائیں گے۔

Exit mobile version