انجینئر اظہر اسلام کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ)کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجینئر اظہر اسلام ظفر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ان کا انتخاب برائے سال 2024/26 کیلئے کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری روزگار پیدا کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ ہے۔چالیس سے زائد الائیڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اس شعبے کیساتھ وابستہ ہیں جو تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ لیبر کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ تباہ ہوتی کنسٹرکشن انڈسٹری کو بچانے کیلئے یہ اقدامات بہت ضروری ہیں کہ کنٹریکٹرز کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نا سمجھا جائے،ایف بی آر پانچ سال سے پرانا ریکارڈ طلب نا کرے،ہمیں ایف ٹی آر میں سمجھا جائے،پارٹی کو نوٹس دئیے بغیر کمپنی اکاؤنٹس بلاک نا کیے جائیں،انکم اور سیلز ٹیکس ریفنڈز بغیر کسی مشکلات کے واپس کیے جائیں۔