کراچی پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر – پاک لائیو ٹی وی


کراچی پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔

رواں سال میں اب تک ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں، یکم جون 2024 کو کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے اے ایس آئی قمر شہید ہوگئے۔

3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب سے یاسین نامی پولیس اہلکار ٹارگٹ گلنگ میں شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ سے سلمان عباس نامی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں 7 جولائی کو کریم آباد پر ڈی ایس پی علی رضا رواں برس ٹارگٹ کلنگ کاشکار ہونے والے چوتھے پولیس اہلکار تھے۔

19 جولائی کو گلبرگ شاہرائے پاکستان پل پر فائرنگ سے یوسف شہید ہوگئے تھے جب کہ پولیس کانسٹیبل یوسف سمن آباد تھانے میں تعینات تھے۔

07 اگست راشد مہناس روڈ پر ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شبیر شہید ہوگئے جب کہ 3 ستمبر کو سپرہائی وے پر مقابلے میں پولیس اہلکار چمن عباس شہید ہوئے۔

آج 21 ستمبر کو شیرشاہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار خدا بخش شہید ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version