شوبز انڈسٹری میں میرے بالوں کی وجہ سے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، نعیمہ بٹ – پاک لائیو ٹی وی


شوبز انڈسٹری میں میرے بالوں کی وجہ سے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، نعیمہ بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں میرے بالوں کی وجہ سے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔

  پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میرے بالوں کی وجہ سے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، کئی بار مجھ پر زور دیا گیا کہ میں اپنے بال کٹوا دوں کیونکہ لمبے بالوں کی وجہ سے اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر میں اپنے بال چھوٹے کروا دوں گی تو ماڈرن لگوں گی، میں نے کبھی کسی کی بات نہیں مانی اور اپنے لمبے بالوں کے فیصلے پر ڈٹی رہی کیونکہ مجھے اپنے بالوں سے بہت پیار ہے اور یہ میرے لیے بہت ہی خاص ہیں۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے کہا کہ پہلے میرے بال گھٹنے تک لمبے تھے لیکن پھر میں نے دل پر پتھر رکھ کر تھوڑے سے بال کٹوائے تھے لیکن اب دوبارہ بال نہیں کٹواؤں گی۔

Exit mobile version