حزب اللہ کی اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت کی تصدیق – پاک لائیو ٹی وی


حزب اللہ کی اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت کی تصدیق

حزب اللہ  نے لبنانی دارالحکومت   بیروت میں اسرائیلی بمباری میں  سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت کی تصدیق کردی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فضائیہ  کے جدید ترین ایف 35 جنگی طیارے نے  ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور لبنانی تحریک  کی دیگر اعلیٰ شخصیات کو  نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج اور لبنان میں ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کی  ایک ایلیٹ یونٹ کےکمانڈر ابراہیم عاقل دیگر سینئر ارکان کے ساتھ فضائی حملے میں مارے گئے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں ابراہیم عاقل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں سرکردہ سینئر رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ابتدائی طور پر وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا  گیا تھا کہ کم از کم 66 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔

Exit mobile version