شوہر کی یادیں ہمیشہ میرے اور بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی، شگفتہ اعجاز – پاک لائیو ٹی وی


شوہر کی یادیں ہمیشہ میرے اور بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی، شگفتہ اعجاز

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ شوہر کی یادیں ہمیشہ میرے اور بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے ہمراہ چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آٓپ کی محبت، میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔

 

 

اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے بچے آپ کی زندگی کے چراغ تھے، آپ ان کی چٹان اور ان کے ہیرو تھے، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔



Exit mobile version