پی ٹی آئی رہنما علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈاپور واثق قیوم عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے راشد حفیظ اورعامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جبکہ عدالت نے عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

علاوہ ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری کی  معافی کی درخواست جمع کروائی ہے جبکہ خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد  اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

Exit mobile version