شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، شرجیل انعام میمن – پاک لائیو ٹی وی


شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، شرجیل انعام میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی  کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے اور من گھڑت بنیادوں پر مقدمات درج کرائے ہیں، بعض آپریٹرز قانونی اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے یا ذاتی مفادات کے لیے پبلک آفس ہولڈرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن ے کہا کہ ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، دباؤ آرہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد شہر کی سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔

 شرجیل انعام نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، حکومت سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے، چاہتے ہیں کہ شہریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو اور ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو۔

 شرجیل انعام میمن  نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ شہر کے اندر ہمواراور قانونی ٹرانسپورٹ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version